"سیعد زرندی" نے ہفتے کے روز پیداوار کے فروغ کی حمایت اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی کاوشوں کیساتھ پبلک سیکٹر کی پالیسیاں اور اقدامات ملک کے پیداواری اور صنعت کے میدان میں مستقل ترقی اور متحرک ہونے کا باعث بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صنعت کے شماریات اور ڈیٹا پروسیسنگ آفس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، ہمیں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعت اور کان کنی کے شعبے میں اچھی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے وزارت صنعت کیجانب سے متعلقہ اداروں کیلئے ضروری لائسنس جاری کرنے کی سہولیات پر تبصرہ کرنے ہوئے کہا کہ رواں شمسی سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران، اسٹیبلشمنٹ لائسنس میں 31.8 فیصد اور صنعتی آپریٹنگ لائسنسوں میں 25.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
زرندی نے مزید کہا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریبا 10 ہزار 714 اسٹبلشمنٹ لائسنس 271 ہزار ارب سے زیادہ تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری کیساتھ جاری کیے گئے ہیں، جس سے ملک میں 288 ہزار 96 ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیز صنعت کے میدان میں 46 ہزار ارب سے زیادہ تومان کی سرمایہ کاری کے ساتھ مذکورہ عرصے میں قریب ایک ہزار 572 لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن سے ملک میں 39 ہزار اور 566 ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ